20ویں ایشین گیمز ہاکی ایونٹ، پاکستان نے چین کو 0-3 گولز سے ہرا دیا

20ویں ایشین گیمزمینز ہاکی ایونٹ میں پاکستانی ہاکی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کو 0-3گولز سے شکست دے دی۔

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):20ویں ایشین گیمزمینز ہاکی ایونٹ میں پاکستانی ہاکی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کو 0-3گولز سے شکست دے دی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے پول بی کے میچ میں پاکستان کے ابوبکر محمود نے 19ویں منٹ میں پینلٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، پانچ منٹ بعد سفیان خان نے پینلٹی کارنر پرگول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی جبکہ چار منٹ بعد ہی حنان شاہد نے شاندار فیلڈ گول کر کے ٹیم کی برتری 3-0 گولز کر دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی، اسطرح پاکستانی ٹیم نے چین کو 3-0گولز سے ہرا کر اہم کامیابی حاصل کی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے اس شاندار کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ کے اگلے میچوں میں بھی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔