انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خالد پرویز نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں مہم کے دوران مجموعی طور پر 7 لاکھ 19 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران حاصل ہونے والے کوائف کا مکمل جائزہ لے کر اضلاع کی کارکردگی کا تعین کیا جائے گا۔
راولپنڈی انسداد پولیو مہم میں 7 لاکھ 19 ہزار بچوں کو قطرے پلا ئے گئے،خالد پرویز

مزید خبریں
راولپنڈی۔25ستمبر (اے پی پی):انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خالد پرویز نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں مہم کے دوران مجموعی طور پر 7 لاکھ 19 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران حاصل ہونے والے کوائف کا مکمل جائزہ لے کر اضلاع کی کارکردگی کا تعین کیا جائے گا۔
خالد پرویز نے کہا کہ پولیو وائرس کے دوبارہ داخلے کو روکنا اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کا پولیو ٹیموں سے تعاون ناگزیر ہے تاکہ کوئی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2026 میں زیرو پولیو کا ہدف حاصل کرنے کے لیے انسداد پولیو سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔








