وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا پمز ہسپتال اور نیشنل پریس کلب کے مابین مفاہمتی یادداشت کے تحت اہلیتی صحت کارڈ کے اجراءکی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے سانحہ آرمی پبلک سکول کے بچوں کی شہادت کے دن پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہوئی، اے پی ایس کے معصوم شہداء کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی اور اس سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہمارے عزم کو تقویت ملتی رہے گی، …

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے سانحہ آرمی پبلک سکول کے بچوں کی شہادت کے دن پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہوئی، اے پی ایس کے معصوم شہداء کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی اور اس سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہمارے عزم کو تقویت ملتی رہے گی، ہم ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عہد کرتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ملک میں جمہوریت کے تسلسل سے عوام کا فائدہ ہوتا ہے ملک کی بہتری اور ترقی کے لئے تمام لوگوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،جو صوبہ صحت کی بہتر سہولت فراہم کرے اس کی تعریف کرنی چاہئے اور دوسرے صوبوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہئے ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی شعبہ صحت میں خدمات ہمارے لئے ایک مثال ہیں،موجودہ جمہوری حکومت آزادی اظہار کے بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے اور ہم نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق اور تحفظ کی بات کی ہے،سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے وژن کے تحت ملک کے مختلف علاقوں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولت کی فرہمی کے لئے وزیر اعظم صحت کارڈ کا اجراءکیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو پمز ہسپتال اور نیشنل پریس کلب کے مابین مفاہمتی یادداشت کے تحت اہلیتی صحت کارڈ کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے نیشنل پریس کلب کے2800اراکین کو پمز میں اہلیت (انٹائٹلمنٹ)کی بنیاد پرعلاج معالجہ کی سہولت کا حق حاصل ہوگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply