سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پاک چائینہ فرینڈشپ گیمزکے مقابلے شروع

پاک چائینہ فرینڈشپ گیمزکے مقابلے شروع

لاہور۔25ستمبر (اے پی پی):صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی نگرانی میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پاک چائینہ فرینڈشپ گیمز 2026کے کانٹے دار مقابلے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئے، جس میں پنجاب کے تمام ڈویژنز سے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ترجمان کے مطابق جمنازیم ہال میں بیڈمنٹن گرلز اینڈ بوائز کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے،گرلز بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ میں فیصل آباد،ساہیوال،لاہور،گوجرانوالہ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں،بوائز بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ میں سرگودھا، ملتان،راولپنڈی اور گوجرانوالہ کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔گرلز ٹیم ایونٹ کے پہلے رائونڈ میں گوجرانوالہ نے ڈی جی خان کو 2-0، لاہور نے راولپنڈی کو2-0،ساہیوال نے سرگودھا کو2-0،فیصل آباد نے ملتان کو2-0،گوجرانوالہ نے بہاولپور کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دے دی۔بوائز بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ میں گوجرانوالہ نے ڈی جی خان کو2-0،راولپنڈی نے لاہور کو2-0،سرگودھا نے ساہیوال کو2-0،ملتان نے فیصل آباد کو2-0 جبکہ گوجرانوالہ نے بہاولپور کو 2-1سے ہرادیا۔

جمنازیم ہال میں بوائز اینڈ گرلز ٹینس کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے، بوائز میں گوجرانوالہ نے راولپنڈی کو 3-0، لاہور نے ملتان کو 3-0، بہاولپور نے سرگودھا کو 3-0 سے ہرادیا،گرلز میں گوجرانوالہ نے راولپنڈی کو3-2، لاہور نے ملتان کو 3-0، بہاولپور نے سرگودھا کو3-1سے شکست دے دی۔ اسی طرح والی بال میں سرگودھا نے ساہیوال کو2-0 سے شکست دی، دونوں سیٹس کا سکور 30-28 اور 25-21 رہا۔ایتھلیٹکس اور فٹ بال کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہوئے، ایتھلیٹکس گرلز 100 میٹر رکاوٹوں کے مقابلے میں راولپنڈی کی بشری ارشد نے پہلی پوزیشن حاصل کی، لاہور کی ایمن اسد نے دوسری جبکہ ملتان کی اقصی اقبال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔گرلز 200 میٹر ریس میں لاہور کی حوریہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، راولپنڈی کی فاطمہ دوسرے جبکہ ڈی جی خان کی اسما تیسرے نمبر پر رہیں۔گرلز لانگ جمپ میں لاہور کی دعا سہیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی، ڈی جی خان کی اسما ساجد دوسرے جبکہ سرگودھا کی ایمان فاطمہ تیسرے نمبر پر رہیں۔

گرلز شاٹ پٹ کے مقابلے میں فیصل آباد کی میمونہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، گوجرانوالہ کی آمنہ نے دوسری جبکہ بہاولپور کی فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بوائز 800 میٹر ریس میں سرگودھا کے فرحان احمد نے میدان مار لیا، ڈی جی خان کے حسنین دوسرے جبکہ بہاولپور کے ثاقب عبداللہ تیسرے نمبر پر رہے۔ بوائز 200 میٹر ریس میں ساہیوال کے عامر امین نے پہلی پوزیشن حاصل کی، سرگودھا کے زین علی دوسرے جبکہ فیصل آباد کے زوہیب تیسرے نمبر پر رہے،بوائزلانگ جمپ کے مقابلے میں لاہور کے حسنین نے پہلی پوزیشن حاصل کی، سرگودھا کے ریحان نواز دوسرے جبکہ ساہیوال کے عالم علی تیسرے نمبر پر رہے۔بوائز 110 میٹر ہرڈل میں فیصل آباد کے محمد نعمان نے کامیابی حاصل کی، ساہیوال کے محمد افضال نے دوسری جبکہ ملتان کے تصدق حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بوائز شاٹ پٹ میں لاہور کے شعیب توصیف نے پہلی پوزیشن حاصل کی، گوجرانوالہ کے محمد فرحان دوسرے جبکہ کوثر عباس تیسرے نمبر پر رہے۔

فٹ بال میں لاہور نے ساہیوال کو4-2 سے شکست دے دی جبکہ گوجرانوالہ نے ڈی جی خان کو پنلٹی ککس پر 7-6سے ہرادیا۔ایلیٹ ٹریننگ سنٹر نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے منعقد ہوئے، 60 کلوگرام کیٹیگری میں لاہور کے سمیر خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، فیصل آباد کے مرتضی نے دوسری جبکہ ساہیوال کے اذان علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 65 کلوگرام کیٹیگری میں لاہور کے حمزہ رفیق نے کامیابی حاصل کی، گوجرانوالہ کے مصائب دوسرے جبکہ فیصل آباد کے اسامہ تیسرے نمبر پر رہے۔71 کلوگرام کیٹیگری میں لاہور کے عبداللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے میدان مار لیا،گوجرانوالہ کے مکرم دوسرے جبکہ ظہور عباس تیسرے نمبر پر رہے،79کلوگرام کیٹیگری میں فیصل آباد کے سبحان علی نے پہلی، گوجرانوالہ کے عبدالرحمن نے دوسری اور ساہیوال کے علی عزیز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید خبریں