پشاور ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) آرمی پبلک سکول کے شہدا کو والدین اور سول سوسائٹی نے پشاور کے آرکائیوہال میں شمعیں روشن کرتے ہوئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا ، اس موقع پر تقریب میں شرکاءکا کہنا تھا کہ16دسمبر پاکستان کے تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس دن دہشتگردوں نے نہتے بچوں کو بے دردی سے شہید کیا ،شہید کبھی مرتے نہیں عوام کے دلوں میںرہتی دنیا …
سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو والدین اور سول سوسائٹی کا شمعیں روشن کرکے خراج عقیدت

مزید خبریں
پشاور ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) آرمی پبلک سکول کے شہدا کو والدین اور سول سوسائٹی نے پشاور کے آرکائیوہال میں شمعیں روشن کرتے ہوئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا ، اس موقع پر تقریب میں شرکاءکا کہنا تھا کہ16دسمبر پاکستان کے تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس دن دہشتگردوں نے نہتے بچوں کو بے دردی سے شہید کیا ،شہید کبھی مرتے نہیں عوام کے دلوں میںرہتی دنیا تک زندہ ہے ،شہدا کے والدین اس موقع پر ہال میںشہدا کی یاد میں شمعیں روشن کئے اس موقع پر والدین اپنے جگر گوشوں کو یاد کرتے ہوئے ابدیدہ بھی ہوگئے ،شہدا کے والدین نے کہا کہ انہیں فخر ہیںکو وہ شہدا کے ماں اور باپ ہیں انہی بچوں نے ملک کےلئے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کیاہے جن کو ان پر فخر ہیں انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے انکے حوصلے کمزور نہیں اور بھی مضبوط ہوگئے ہیں ، کوئی بھی انکے بچوں کو تعلیم سے نہیں روک سکتے ‘ آخر میں شہدا کے بلند درجات اور ملک میں امن سلامتی کےلئے دعائیں بھی کی ۔








