گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کا سابق وفاقی وزیر خلیل جارج کی جانب سے مسیحی برادری کے اعزاز میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب

گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کا سابق وفاقی وزیر خلیل جارج کی جانب سے مسیحی برادری کے اعزاز میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب

کوئٹہ۔ 26 ستمبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، ہر سطح پر مسیحی برادری کا خیال رکھیں گے۔ ہفتہ کو کوئٹہ میں سابق وفاقی وزیر خلیل جارج کی جانب سے مسیحی برادری کے اعزاز میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے خلیل جارج کو کامیاب عوامی اجتماع پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اجتماع مسلم لیگ (ن) کے لیے اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا، موجودہ حکومت نے ملک کو مشکل دور سے نکالا اور پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت تشخص بہتر ہوا ہے۔ گورنر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہر سطح پر مسیحی برادری کا خیال رکھے گی۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت اور بلوچستان کی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی مسائل کا حل قیادت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

رکن قومی اسمبلی اختر بی بی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہے اور بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم رکھتی ہے۔رکن صوبائی اسمبلی زرک مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، عوام کی خوشحالی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت اور صوبے کی ترقی کے عزم پر قائم ہے۔