اے پی ایس شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اجتماع کا انعقاد,قرآنی خوانی بھی کی گئی

راولپنڈی ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) آرمی پبلک سکول اینڈ کالج (اے پی ایس اے سی) ورسک روڈ پشاور میں اے پی ایس کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے جاری کردہ بیان کے مطابق شہیدوں کے ایثال ثواب کے لئے قرآنی خوانی کی گئی۔ قرآنی خوانی میں …

راولپنڈی ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) آرمی پبلک سکول اینڈ کالج (اے پی ایس اے سی) ورسک روڈ پشاور میں اے پی ایس کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے جاری کردہ بیان کے مطابق شہیدوں کے ایثال ثواب کے لئے قرآنی خوانی کی گئی۔ قرآنی خوانی میں شہید بچوں کے خاندانوں، مقامی طلباء ، اے پی ایس اورآرمی حکام نے شرکت کی۔کور کمانڈر پشاور نے شہیدوں کی یادگار پر فاتحہ خوانی کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply