پی سی بی کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکولز سیزن ٹو 100 اضلاع میں جاری ہے، ترجمان

پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکولز سیزن ٹو کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ کا 40 اوورز کے میچز پر مشتمل سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ 100 اضلاع میں جاری ہے۔ اتوار کو ترجمان کے مطابق ٹورنامنٹ میں 21 ہزار طلبہ حصہ لے رہے ہیں

لاہور۔27ستمبر (اے پی پی):پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکولز سیزن ٹو کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ کا 40 اوورز کے میچز پر مشتمل سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ 100 اضلاع میں جاری ہے۔ اتوار کو ترجمان کے مطابق ٹورنامنٹ میں 21 ہزار طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔ 19 ستمبر سے اب تک تقریبا 500 سکول کرکٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کیا تھا۔ ایونٹ میں مزید 24 سکولز کی شمولیت کے بعد شریک سکولز کی تعداد بڑھ کر 1424 ہوگئی ہے۔ٹورنامنٹ میں اب تک 83 بلے باز سنچریاں جبکہ 8 کھلاڑی ڈبل سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔ ڈبل سنچریاں بنانے والے بلے بازوں میں اسلام آباد سے بیت اللہ وزیر، حر علی مہدی، فواد عالم اور ابو معاویہ شامل ہیں۔ دیگر ڈبل سنچورینز میں خضدار کے اسد مینگل، لاہور کے ارمان سعید، قصور کے نعمان صفدر اور گوجرانوالہ کے عمران احمد شامل ہیں۔ایونٹ میں اب تک 216 باولرز پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ فاٹا ریجن کے فاسٹ باولر آصف خان نے ایک میچ میں تمام 10 وکٹیں حاصل کرکے شاندار کارنامہ انجام دیا، جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے محمد ساحل نے ایک اننگز میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں