وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آبدوز ”پی این ایس/ایم ہنگور” کی پہلی بار کامیاب لائیوویپن فائرنگ پر اظہار تشکر کیاہے
وزیراعلی مریم نوازکا آبدوز”پی این ایس/ایم ہنگور”کی کامیاب لائیوویپن فائرنگ پر اظہار تشکر

مزید خبریں
لاہور۔27ستمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آبدوز ”پی این ایس/ایم ہنگور” کی پہلی بار کامیاب لائیوویپن فائرنگ پر اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے آبدوز پی این ایس/ایم ہنگور کے کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے تجربے پرپاکستان نیوی کو خراج تحسین پیش کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اینٹی شپ کروز میزائل کے ذریعے طویل فاصلے پر ہدف کومکمل درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت قابل تحسین ہے۔







