پرتگال کے کیئر ہوم میں فلو کی وبا، 5 معمر افراد ہلاک

پرتگال کے ایک کیئر ہوم میں انفلوئنزا اے کی وبا پھیلنے کے بعد 5 معمر افراد ہلاک ہوگئے۔شنہوا کے مطابق مقامی صحت حکام نے بتایا کہ وسطی الینٹیجو کی لوکل ہیلتھ یونٹ (یو ایل ایس اے سی) کی کثیر المقاصد ایمرجنسی سروس نےکیئر ہوم سے 9 مریضوں کو طبی امداد کے لیے منتقل کیا۔

لزبن۔28ستمبر (اے پی پی):پرتگال کے ایک کیئر ہوم میں انفلوئنزا اے کی وبا پھیلنے کے بعد 5 معمر افراد ہلاک ہوگئے۔شنہوا کے مطابق مقامی صحت حکام نے بتایا کہ وسطی الینٹیجو کی لوکل ہیلتھ یونٹ (یو ایل ایس اے سی) کی کثیر المقاصد ایمرجنسی سروس نےکیئر ہوم سے 9 مریضوں کو طبی امداد کے لیے منتقل کیا۔

ان میں سے 3 افراد ہسپتال میں دوران علاج ہلاک ہوئے، جبکہ لیبارٹری ٹیسٹ سے 2 افراد میں انفلوئنزا اے وائرس کی تصدیق ہوئی۔حکام کے مطابق 3 مریضوں کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا جبکہ 3 زیر علاج ہیں۔ ہسپتال میں ہونے والی 3 اموات کے بعد وبا سےہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے، اس سے قبل کیئر ہوم میں 2 افراد انتقال کرچکے تھے۔