گلشنِ اقبال پولیس کی کارروائی ،رکشہ گینگ کے2 کارندے گرفتار کراچی۔ 29 ستمبر (اے پی پی):کراچی میں گلشنِ اقبال پولیس نے گلشن چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے رکشہ گینگ کے2مبینہ کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا رکشہ ، غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن ،موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی۔منگل کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں نثار ولد غلام شبیر اور مجاہد حسین ولد سائیں بخش شامل ہیں۔گرفتارملزمان شہریوں کو رکشے میں بٹھا کر اسلحے کے زور پر ان سے موبائل فون چھینتے اور فرار ہو جاتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

کراچی میں گلشنِ اقبال پولیس نے گلشن چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے رکشہ گینگ کے2مبینہ کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا رکشہ ، غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن ،موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی

xکراچی۔ 29 ستمبر (اے پی پی):کراچی میں گلشنِ اقبال پولیس نے گلشن چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے رکشہ گینگ کے2مبینہ کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا رکشہ ، غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن ،موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی۔

منگل کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں نثار ولد غلام شبیر اور مجاہد حسین ولد سائیں بخش شامل ہیں۔گرفتارملزمان شہریوں کو رکشے میں بٹھا کر اسلحے کے زور پر ان سے موبائل فون چھینتے اور فرار ہو جاتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔