شالامار ہسپتال لاہورمیں ورلڈ ہارٹ ڈے کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ترجمان کے مطابق پرنسپل شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پروفیسر زاہد بشیر، چیف آ پریٹنگ آفیسر شالامار ہسپتال ڈاکٹر عائشہ نعمان سینئر ڈاکٹرز ، فیکلٹی ممبران اور طلبا سمیت دیگر نے تقریب میں شر کت کی
شالامار ہسپتال میں ورلڈ ہارٹ ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
لاہور۔29ستمبر (اے پی پی):شالامار ہسپتال لاہورمیں ورلڈ ہارٹ ڈے کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ترجمان کے مطابق پرنسپل شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پروفیسر زاہد بشیر، چیف آ پریٹنگ آفیسر شالامار ہسپتال ڈاکٹر عائشہ نعمان سینئر ڈاکٹرز ، فیکلٹی ممبران اور طلبا سمیت دیگر نے تقریب میں شر کت کی۔ تقریب کا مقصد دل اور خون کی شریانوں سے متعلق بیماریوں کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کرنا اور احتیاطی تدابیر کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔ماہرین کے مطابق دل کی صحت کیلئے باقاعدہ جسمانی سرگرمی،متوازن غذا، تمباکو نوشی سے پرہیز اور بلڈ پریشر سمیت دیگر قابلِ انتظام خطرات پر قابو پانا اہم ہے۔
ورلڈ ہارٹ فیڈریشن کے مطابق دل اور خون کی شریانوں کی بیماریاں دنیا بھر میں اموات کی ایک بڑی وجہ ہیں،تاہم متعدد خطراتی عوامل کو احتیاط اور مناسب علاج کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے۔ماہرین نے شہریوں پر زور دیا کہ سینے میں درد یا دبائو،سانس لینے میں دشواری اور دیگر غیر معمولی علامات کی صورت میں بروقت طبی مشورہ حاصل کریں اور دل کی صحت کے لیے روزمرہ زندگی میں صحت مند عادات اپنائیں۔ڈاکٹر فراز نے خصوصی پریزنٹیشن دی۔اس موقع پر رشیدہ بیگم کارڈیک سنٹر کے زیر اہتمام ہارٹ فلیور کلینک کا افتتاح بھی کیا گیا۔چیئر مین شاہد حسین نے ربن کاٹ کر کلینک کا افتتاح کیا۔









