لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا فیس نادہندگان کیخلاف آپریشن، 20املاک سربمہر

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فیس نادہندگان کیخلاف آپریشن کر کے 20املاک سربمہر کر دی ہیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران متعدد غیرقانونی املاک مسمار جبکہ 20املاک سربمہرکر دیں

لاہور۔29ستمبر (اے پی پی):لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فیس نادہندگان کیخلاف آپریشن کر کے 20املاک سربمہر کر دی ہیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران متعدد غیرقانونی املاک مسمار جبکہ 20املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے فیروز پور روڈ،گلبرگ اور مصطفی ٹاون میں آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے فیروز پور روڈ پر متعدد غیرقا نونی تعمیرات مسمار کر دیں۔

ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران گلبرگ میں 10املاک اور مصطفی ٹاون میں 10املاک سیل کر دیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،بیوٹی سیلون،فوڈ پوائنٹ،آٹو ورکشاپ، کلینک،لیبارٹری،دکانیں،شو روم،دفاتر و دیگر شامل ہیں۔آپریشن چیف ٹاون پلانر ون اسد الزمان اور چیف ٹاون پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔

ڈ ی جی ایل ڈ ی اے کی ہدایت پر غیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔