گلشن ضیا ء میں پولیس اورمسلح ڈکیت گینگ کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ،2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

تھانہ پاکستان بازار کے علاقے گلشن ضیا ء میں پولیس اورمسلح ڈکیت گینگ کے درمیان فائرنگ کے تبادلےمیں 2مبینہ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن

کراچی۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):تھانہ پاکستان بازار کے علاقے گلشن ضیا ء میں پولیس اورمسلح ڈکیت گینگ کے درمیان فائرنگ کے تبادلےمیں 2مبینہ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز، نقدی اورایک موٹرسائیکل برآمدکرلی گئی جبکہ پولیس کانسٹیبل فراز بھی معمولی زخمی ہوگیا۔

جمعرات کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار زخمی ملزمان میں شاہنواز ولد محمد اسلام اور علی رضا ولد حافظ مرسلین شامل ہیں۔زخمی پولیس اہلکار اور زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اورملزمان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

 

مزید خبریں