وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی مالی پائیداری کے سلسلے میں ٹیکنالوجی فنڈز کا دائرہ کار کو ممکنہ توسیع کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا
قراقرم انٹرنیشنل میں مالی پائیداری کیلئے وزیر اعظیم کی ہدایات کی روشنی میں اہم اجلاس کا انعقاد

مزید خبریں
گلگت۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی مالی پائیداری کے سلسلے میں ٹیکنالوجی فنڈز کا دائرہ کار کو ممکنہ توسیع کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں توسیع کے حوالے سے پیش رفت پر بات چیت ہوئی، جس میں ٹیکنالوجی فنڈز کو جامعہ قراقرم اور گلگت بلتستان تک توسیع دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کی صدارت وزارت کشمیر امور و گلگت بلتستان اور سرحدی علاقہ جات کے ایڈیشنل سیکرٹری کامران خان نے کی۔ اجلاس میں وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی،منسٹری آف لاء، اگنائٹ، جامعہ قراقرم اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس کمیٹی کے فوکل پرسن قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ڈاکٹر تصور رحیم بیگ ہیں۔اجلاس میں مجموعی طور پر پاکستان میں دستیاب انوویشن اور ریسرچ سے متعلق ٹیکنالوجی فنڈز کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور گلگت بلتستان تک وسعت دینے پر غور کیا گیا۔ اس دوران گلگت بلتستان میں ان فنڈز کے دائرہ اختیار (جوریسڈکشن) کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ اس نوعیت کے اقدامات سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور گلگت بلتستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔








