روس نے جیٹ ڈرون ٹیکنالوجی شمالی کوریا کو فراہم کی ، یوکرین کا دعوی

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے روس نے جدید جیٹ انجن سے چلنے والے ڈرونز کی ٹیکنالوجی اپنے دیرینہ اتحادی شمالی کوریا کے ساتھ شیئر کی ہے۔

کیف ۔5اکتوبر (اے پی پی):یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے روس نے جدید جیٹ انجن سے چلنے والے ڈرونز کی ٹیکنالوجی اپنے دیرینہ اتحادی شمالی کوریا کے ساتھ شیئر کی ہے۔

رائٹرز کے مطابق زیلنسکی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران روس نے یوکرین کے خلاف جیٹ ڈرونز کے استعمال میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جن کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرین کے پاس فی الحال جنگی طیاروں کے علاوہ مؤثر ذرائع محدود ہیں۔روس اور شمالی کوریا کے درمیان عسکری تعاون کا ذکر کرتے ہوئےولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس شمالی کوریا کے ساتھ ٹیکنالوجی شیئر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا نے روس کو میزائل فراہم کیے ہیں، اس لیے ان کے خیال میں روس نے ڈرون ٹیکنالوجی بھی اسے فراہم کی ہو گی۔