فرانس کی شاندار واپسی، اولیزے کے دو گولز کی بدولت بیلجیم کو 1-4سے شکست کا سامنا

یوئیفا نیشنز لیگ کے سنسنی خیز مقابلے میں فرانس نے آخری 13 منٹ میں 4 گولز سکور کر کے بیلجیم کو 1-4سے ہرا دیا، جس کے ساتھ ہی ہیڈ کوچ زین الدین زیدان کا ٹیم کے ساتھ ناقابلِ شکست سفر برقرار ہے

پیرس ۔6اکتوبر (اے پی پی):یوئیفا نیشنز لیگ کے سنسنی خیز مقابلے میں فرانس نے آخری 13 منٹ میں 4 گولز سکور کر کے بیلجیم کو 1-4سے ہرا دیا، جس کے ساتھ ہی ہیڈ کوچ زین الدین زیدان کا ٹیم کے ساتھ ناقابلِ شکست سفر برقرار ہے۔ مائیکل اولیزے نے دو جبکہ ڈیسیئر ڈووے اورریان شرقی نے ایک، ایک گول کرکے اپنی تیم کی فتح میں ہم کردار اداکیا۔ ای ایس پی این کے مطابق سٹیڈ ڈی فرانس، سینٹ ڈینس، فرانس میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیم نے ڈوڈی لوکیباکیو کے گول کے ذریعے 0-1 کی برتری قائم کی ، تاہم میچ کے آخری لمحات میں فرانس کے ڈیسیئر ڈووے نے دور سے شاندار ہٹ لگا کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد متبادل کھلاڑی ریان شرقی نے مائیکل اولیزےکے پاس پر فرانس کو برتری دلائی، جبکہ مائیکل اولیزے نے خود بھی ڈووے کی مدد سے مزید 2 گول داغ کر ٹیم کی فتح یقینی بنا دی۔ بائرن میونخ سے تعلق رکھنے والے مائیکل اولیزے نے سال 2026 میں فرانس کے لیے 16 میچز میں 17 گولز میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ اس فتح کے بعد فرانس گروپ اے1 میں 4 میچز میں 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ مارک وان بومل کی کوچنگ میں کھیلنے والی بیلجیم کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ زین الدین زیدان کی زیرِ قیادت فرانس کا ناقابلِ شکست آغاز برقرار ہے ۔