بنگلہ دیش کے وزیر خزانہ و منصوبہ بندی امیر خسرو محمود چودھری نے کہا ہے کہ ملک کو عالمی اور ملکی مارکیٹوں سے سرمایہ حاصل کرکے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پر انحصار سے آگے بڑھنا ہوگا۔
بنگلہ دیش کا آئی ایم ایف قرضوں پر انحصار کم، مارکیٹ پر مبنی فنانسنگ کی جانب منتقلی کا فیصلہ

مزید خبریں
ڈھاکہ ۔6اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کے وزیر خزانہ و منصوبہ بندی امیر خسرو محمود چودھری نے کہا ہے کہ ملک کو عالمی اور ملکی مارکیٹوں سے سرمایہ حاصل کرکے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پر انحصار سے آگے بڑھنا ہوگا۔شنہوا کے مطابق انہوں نے ڈھاکہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم آئی ایم ایف پر انحصار نہیں کرسکتے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ بنگلہ دیش کا مالیاتی ڈھانچہ تبدیل ہو رہا ہے اور متعلقہ حلقوں کو 2034 تک ایک کھرب ڈالر کی معیشت کے ہدف پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں آئی ایم ایف کے ساتھ جاری 5.5 ارب ڈالر کے قرض پروگرام سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ قرض دینے والے ادارے کی بعض شرائط موجودہ حالات کے تناظر میں موزوں نہیں رہیں۔







