لاہور میں پتنگوں کی غیر قانونی تیاری اور تجارت کے خلاف پولیس کی کارروائی، ہربنس پورہ پولیس نے گودام پر چھاپہ مار کر 20 ہزار پتنگیں برآمد کرلیں جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا
لاہورمین آن لائن پتنگوں کی غیر قانونی تجارت، 20 ہزار پتنگیں برآمد

مزید خبریں
لاہور۔8اکتوبر (اے پی پی):لاہور میں پتنگوں کی غیر قانونی تیاری اور تجارت کے خلاف پولیس کی کارروائی، ہربنس پورہ پولیس نے گودام پر چھاپہ مار کر 20 ہزار پتنگیں برآمد کرلیں جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد فاروق، عثمان علی اور وسیم اصغر کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے کارروائی کے دوران گودام سے 20 ہزار پتنگیں برآمد کیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان حکومتی اجازت کے بغیر پتنگیں تیار کرنے اور آن لائن خرید و فروخت میں ملوث تھے۔ ملزمان کے خلاف پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق رواں سال پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5 ہزار 237 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں، جبکہ مختلف کارروائیوں کے دوران ملزمان سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 87 ہزار پتنگیں اور 7 ہزار 535 چرخی ڈور بھی برآمد کی گئی۔








