محکمہ لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چک نمبر 67 ج۔ب سدھار سبزی منڈی چراگاہ فیصل آباد میں قائم ایک غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں مضرِ صحت گوشت برآمد کر لیا
فیصل آباد میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ 2000 کلو گرام مضرِ صحت گوشت برآمد

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چک نمبر 67 ج۔ب سدھار سبزی منڈی چراگاہ فیصل آباد میں قائم ایک غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں مضرِ صحت گوشت برآمد کر لیا۔معائنے کے دوران تقریباً 2000 کلو گرام بغیر سرکاری مہر شدہ، غیر معیاری اور بدبودار گوشت برآمد ہوا، جسے ویٹرنری معائنے کے بعد انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں قرار دیتے ہوئے موقع پر تلف کر دیا گیا۔
کارروائی کے نتیجے میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔محکمہ لائیوسٹاک فیصل آباد اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو محفوظ اور معیاری گوشت کی فراہمی اور صحتِ عامہ کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی ذبح خانوں اور مضرِ صحت گوشت کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔








