صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس میں سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کی تیاریوں اور رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یوتھ گیمز کے لیے اب تک9 لاکھ6 ہزار نوجوانوں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ مجموعی طور پر ایک کروڑ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن اور گرائونڈز میں50 لاکھ کھلاڑیوں کی شرکت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے
سی ایم پنجاب یوتھ گیمز میں بچوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے، صوبائی وزیر کھیل

مزید خبریں
لاہور۔13اکتوبر (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس میں سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کی تیاریوں اور رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یوتھ گیمز کے لیے اب تک9 لاکھ6 ہزار نوجوانوں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ مجموعی طور پر ایک کروڑ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن اور گرائونڈز میں50 لاکھ کھلاڑیوں کی شرکت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ5 نومبر2026 ہے اور اس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ تمام متعلقہ محکمے رجسٹریشن اور انتظامی تیاریوں کو مقررہ وقت میں مکمل کریں جبکہ محکمہ تعلیم رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے موثر اقدامات کرے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کا کوئی بھی بچہ سی ایم پنجاب یوتھ گیمز میں شرکت کے موقع سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ یوتھ گیمز میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے اور مدارس، سپیشل وپرائمری سکولوں سے لے کر یونیورسٹیوں تک کے طلبہ کو کھیلوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ پنجاب کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم دیگر صوبوں کے نوجوان بھی ان مقابلوں میں شرکت کر سکیں گے۔ صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ یوتھ گیمز کے مقابلے یونین کونسل کی سطح سے صوبائی سطح تک منعقد ہوں گے جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو خصوصی انعامات دیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ٹیم بھی یوتھ گیمز میں شرکت کے لیے آئے گی اور یہ سپورٹس فیسٹیول دنیا بھر کے ریکارڈ توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔








