سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی کھلی کچہری

سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی کھلی کچہری،شہریوں نے مسائل پر مبنی درخواستیں پیش کیں، متعلقہ افسران کو داد رسی کے احکامات جاری کیے گئے

فیصل آباد۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی کھلی کچہری،شہریوں نے مسائل پر مبنی درخواستیں پیش کیں، متعلقہ افسران کو داد رسی کے احکامات جاری کیے گئے۔ ترجمان پولیس طارق جٹ نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔کھلی کچہری میں شہریوں نے مسائل پر مبنی درخواستیں پیش کیں۔سی پی او فیصل آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر میرٹ کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جاۓ۔ شہریوں کو در پیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کھلی کچہری کا مقصد ہر شہری کو بلا رکاوٹ انصاف فراہم کرنا ہے ۔