ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری
ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے ایبٹ آباد عرفان خان کی ہدایت پر اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی جانب سے شہر بھر میں عارضی تجاوزات کے خاتمہ کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد کے مطاق اس سلسلہ میں جناح گارڈن روڈ، بند کھو چوک اور شہر کے دیگر مختلف مقامات پر قائم عارضی تجاوزات کو ہٹا کر متعلقہ جگہوں کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔
ان کارروائیوں کا مقصد شہری سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گذرگاہوں کو تجاوزات سے پاک کرنا، ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی جانب سے شہر میں تجاوزات کے خاتمہ اور عوامی مقامات کو صاف، کشادہ اور قابل استعمال بنانے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے، تمام دکانداروں اور شہریوں سے گذارش ہے کہ عوامی راستوں پر تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور شہر کو صاف ستھرا اور منظم رکھنے میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔








