ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد حمید اللہ خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کی تیاریوں کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد حمید اللہ خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کی تیاریوں کا جائزہ

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد حمید اللہ خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 11 سے 24 نومبر 2026ء تک جاری رہنے والی ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز، ایم ایس ڈی ایچ کیو، ڈی ایچ او، ڈی ایس پی، ہیلتھ کوآرڈینیٹرز، ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو، نمائندہ سٹیشن ہیڈ کوارٹرز، نمائندہ اے ٹی ایچ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران، لوکل ڈسٹرکٹ خطیب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع ایبٹ آباد میں 9 سے 14 سال کی 74557 بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کیلئے 54 یونین کونسلوں میں ویکسینیشن ٹیمیں اور معاون عملہ تعینات کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو محکمہ صحت سے بھرپور تعاون، موثر رابطہ کاری اور عوامی آگاہی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے خصوصی طور پر والدین میں شعور و اعتماد پیدا کرنے اور سوشل موبلائزیشن پر توجہ دینے پر زور دیا تاکہ اہل بچیوں کی ویکسینیشن یقینی بنا کر مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔








