افغانستان ، دو گاڑیوں میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 15 زخمی

افغانستان ، دو گاڑیوں میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 15 زخمی

کابل۔15اکتوبر (اے پی پی):افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں ٹرک اور مسافر بس میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق صوبائی ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر محمد طاہر نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ جمعرات کی صبح ضلع دامان میں اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ عہدیدار نے حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔