چین نے مزید 10 سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیئے

چین نے مزید 10 سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیئے

بیجنگ۔15اکتوبر (اے پی پی):چین نے مزید 10 سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیئے۔ اماراتی نیوز یاجنسی وام کے مطابق چین نے گزشتہ روز ژوچوئے-2 ای وائی 4 (Zhuque-2E Y4) کیریئر راکٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کیا، جس کے ذریعے 10 مصنوعی سیارچوں کو زمین کے گرد ان کے مقررہ مداروں میں پہنچا دیا گیا۔

راکٹ بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 40 منٹ پر شمال مغربی چین میں واقع ڈونگ فینگ کمرشل سپیس انوویشن پائلٹ زون سے روانہ ہوا۔ مشن کامیابی سے مکمل ہوگیا۔