جمشید کوارٹرز پولیس نے گھر کی آڑ میں گٹکا ماوا تیار کرنے والی مِنی فیکٹری پر چھاپہ مارکرایک ملزم کو گرفتار کرلیاجبکہ فیکٹری سے بھاری مقدار میں تیار گٹکا ماوا، چھالیہ، تمباکو اور دیگر سامان برآمد کرلیاگیاہے
جمشید کوارٹرز پولیس کا گھر کی آڑ میں گٹکا ماوا تیار کرنے والی مِنی فیکٹری پر چھاپہ،ملزم گرفتار

مزید خبریں
کراچی۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):جمشید کوارٹرز پولیس نے گھر کی آڑ میں گٹکا ماوا تیار کرنے والی مِنی فیکٹری پر چھاپہ مارکرایک ملزم کو گرفتار کرلیاجبکہ فیکٹری سے بھاری مقدار میں تیار گٹکا ماوا، چھالیہ، تمباکو اور دیگر سامان برآمد کرلیاگیاہے۔
جمعرات کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتارملزم احمد رضا کلیٹن کوارٹرز میں واقع مکان میں گٹکا ماوا کی مِنی فیکٹری آپریٹ کررہا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔








