پنجاب میں سرکاری اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اطلاق آج سے ہوگا

محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے سرکاری اسکولوں کے لیے موسم سرما کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے، جن کا اطلاق آج 16 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق نئے اوقات کار 31 مارچ 2027 تک نافذ العمل رہیں گے۔

سرگودھا۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے سرکاری اسکولوں کے لیے موسم سرما کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے، جن کا اطلاق آج 16 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق نئے اوقات کار 31 مارچ 2027 تک نافذ العمل رہیں گے۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق تمام سرکاری اسکولوں کے اقات کار پیر سے جمعرات تک صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 1 بج کر 30 منٹ تک جبکہ جمعہ کے روزصبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 12 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو افسران، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو نئے اوقاتِ کار پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہ سکیں۔ہدایت کے مطابق طالبات کے اسکولوں کے اوقاتِ کار میں 15 منٹ کی تبدیلی کی گنجائش بھی متعلقہ ضلعی حکام کو دی گئی ہے، جس کے تحت مقامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اوقات میں مناسب ردوبدل کیا جا سکے گا۔

نئے شیڈول کا مقصد موسمِ سرما کے دوران تعلیمی سرگرمیوں کو منظم انداز میں جاری رکھنا اور طلبہ و طالبات کے لیے اسکولوں کے اوقات کو موسم کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

 

مزید خبریں