بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں، دو بجلی چور گرفتار

بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں، دو بجلی چور گرفتار

لاہور۔17اکتوبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،ایس ای سائوتھ سرکل نجم الحسن کی نگرانی اور ایکسین کاہنہ فیاض حسین کی زیرِ نگرانی ایس ڈی او غوثیہ پارک سب ڈویژن چوہدری حمزہ نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کیں۔

ترجمان لیسکو کے مطابق کارروائیوں کے دوران30 بجلی میٹر منقطع کیے گئے جبکہ بجلی چوری میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ بجلی چوری کے خلاف کارروائی میں ڈٹیکشن بل کی مد میں تقریبا 19 لاکھ روپے کے واجبات بھی عائد کیے گئے۔ مزید برآں، ڈیڈ اور دیگر نادہندگان سے 24 لاکھ 50 ہزار روپے کی ریکوری بھی کی گئی۔

سی ای اولیسکو نے واضح کیا ہے کہ بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قومی وسائل کے نقصان کی اجازت نہیں دی جائے گی۔