چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایس ای ایسٹرن سرکل عمر بلال کی نگرانی میں واہگہ روڈ اور بلال کالونی سب ڈویژن کے فیلڈ سٹاف نے پولیس اور رینجرز کے ہمراہ دیہی علاقوں نت، ڈیال، ڈیرہ ججاں، ڈوگراں کلاں، ناروار اور ایچو گل میں مشترکہ کارروائیاں کیں۔
لیسکو ایسٹرن سرکل میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں، ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرنے والے 27 افراد پکڑے گئے ،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔18اکتوبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایس ای ایسٹرن سرکل عمر بلال کی نگرانی میں واہگہ روڈ اور بلال کالونی سب ڈویژن کے فیلڈ سٹاف نے پولیس اور رینجرز کے ہمراہ دیہی علاقوں نت، ڈیال، ڈیرہ ججاں، ڈوگراں کلاں، ناروار اور ایچو گل میں مشترکہ کارروائیاں کیں۔
ترجمان لیسکو کے مطابق کارروائیوں کے دوران ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کرنے والے مجموعی طور پر 27 افراد پکڑے گئے، جن میں 7 غیر رجسٹرڈ صارفین شامل ہیں جبکہ دو بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔کارروائی کے دوران بجلی چوری میں استعمال ہونے والی کیبلز اور دیگر غیر قانونی سامان ہٹا دیا گیا جبکہ ملوث افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج سمیت قانونی کارروائی جاری ہے۔
ترجمان کے مطا بق ایچو گل میں کارروائی کے دوران ڈائریکٹ ایل ٹی لائن سے بجلی چوری کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، جو لیسکو کا تقریبا دو لاکھ روپے کا نادہندہ بھی تھا۔ بجلی چوری کے باعث محکمہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا تھا، جس پر ملوث افراد کو بجلی چوری کی مد میں ڈیٹیکشن بلز بھی جاری کیے جائیں گے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ڈائریکٹ سپلائی سمیت بجلی کے کسی بھی غیر قانونی استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔








