پنجاب میں لائیوسٹاک کے سنہرے دور کاباقاعدہ آغاز ہوچکاہے،ایک سال میں چار لاکھ مویشی تیار ہو گئے، مزید مویشی تیارکئے جارہے ہیں،دیہی لائیو سٹاک فارمرز کو11- ارب روپے کا منافع متوقع ہے۔ ترجمان محکمہ زرراعت کے مطا بق وزیراعلی مریم نوازشریف لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے ہر فارمرز کو فی مویشی چارہ ونڈا وغیرہ کے لئے 27 ہزارروپے مل رہا ہے۔ پنجاب میں 8 ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ نوٹیفائڈ ہے، 7 …
پنجاب میں لائیوسٹاک کے سنہرے دور کا آغاز،دیہی لائیو سٹاک فارمرز کو11- ارب روپے کا منافع متوقع ہے، ترجمان محکمہ زرراعت

مزید خبریں
لاہور۔18اکتوبر (اے پی پی):پنجاب میں لائیوسٹاک کے سنہرے دور کاباقاعدہ آغاز ہوچکاہے،ایک سال میں چار لاکھ مویشی تیار ہو گئے، مزید مویشی تیارکئے جارہے ہیں،دیہی لائیو سٹاک فارمرز کو11- ارب روپے کا منافع متوقع ہے۔ ترجمان محکمہ زرراعت کے مطا بق وزیراعلی مریم نوازشریف لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے ہر فارمرز کو فی مویشی چارہ ونڈا وغیرہ کے لئے 27 ہزارروپے مل رہا ہے۔ پنجاب میں 8 ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ نوٹیفائڈ ہے، 7 مزید ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ اس سال بنیں گے۔ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ بننے سے پنجاب سے مویشیوں کی چین، یورپ، امریکہ کو ایکسپورٹ کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔
پنجاب سے اینیمل ایکسپورٹ میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے،لائیو سٹاک کارڈ کے 129581 مویشی برآمد کئے گئے،پنجاب میں 5میٹ پراسسنگ پلانٹ،5ماڈرن سلاٹر ہاس اورمیٹ پراسسنگ پلانٹ قائم ہوں گے۔ ترجمان کے مطا بق میٹ پیکنگ ہاس،کمرشل سکیل فیڈلاٹ اور کارپوریٹ فیڈ لاٹ بھی قائم ہوں گے،حکومت پنجاب لائیوسٹاک اینٹی گریٹڈ ویلیو انوسٹمنٹ کیلئے 19ارب روپے فناسنگ سبسڈی دے گی،میٹ ویلیو چین کیلئے 65ارب روپے پرائیویٹ سرمایہ کاری متوقع ہے۔پنجاب میں پہلی مرتبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ایف ایم ڈی ویکسین پروڈیکشن یونٹ قائم کیا جائے گا جس میں 28 ارب روپے کی پرائیویٹ سرمایہ کاری ہو گی۔ ترجمان کے مطا بق لاہور سے 20 ہزار،بہاولپور سے24297، فیصل آباد سے 12529، گوجرانوالہ اور گجرات سے 21 ہزار،ملتان سے27 ہزار،s سرگودھا سے 22 ہزار،
ساہیوال سے 2661 مویشی ایکسپورٹ ہوئے، لائیوسٹاک کنکٹ سسٹم کے تحت 1725 فیٹننگ فارم، 20 ایکسپورٹ مذبح،88 میٹ ایکسپورٹر اور 34 میٹ ٹریڈرز سے براہ راست رابطے ہیں ،لائیوسٹاک کارڈ کے اجرا سے پنجاب میں دیہی خواتین فارمرز کی تعداد 90 سے 1107 تک پہنچ گئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب کے لائیوسٹاک فارمرز کو نیشنل ایکسپورٹر اور انٹرنیشنل ویب سائٹس کے ساتھ منسلک کرنا چاہتے ہیں۔پنجاب کو خطے میں لائیوسٹاک کا ہب بناناہدف ہے۔








