ملتان میں بوسن روڈ پرتیز رفتارکار حادثہ میں پانچ افر اد جاں بحق ہو گئے ۔ریسکیو 1122 کے مطابق افسوسناک حادثہ پیر کے روز یہاں بوسن روڈ پر سبزہ زار میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آیا ۔
ملتان بوسن روڈ پر تیز رفتار کار حادثہ، 5افراد جاں بحق

مزید خبریں
ملتان۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):ملتان میں بوسن روڈ پرتیز رفتارکار حادثہ میں پانچ افر اد جاں بحق ہو گئے ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق افسوسناک حادثہ پیر کے روز یہاں بوسن روڈ پر سبزہ زار میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آیا ۔
جس میں تیز رفتار کاربے قابو ہو کر پہلے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور پھر خالی پلاٹ کی دیوار میں جا لگی ،جس کے نتیجے میں کار میں سوار شجاع آباد سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ محمد مزمل ولد عبد الخالق،22سالہ محمد یاسر ولد محمد عامر ،28سالہ رمضان ولدغلام قاسم اور 25 سالہ دو نامعلوم افراد شامل ہیں شدید چوٹیں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر پانچوں جاں بحق افراد کی لاشیں کار سے نکالیں، جبکہ فائر فائٹرز نے گاڑی کے بونٹ میں لگی آگ کو بجھایااور پانچوں جاں بحق افراد کی لاشوں کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔








