اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے روسی فیڈریشن ڈوما کے چیئرمین وچے سلیف ولودین نے اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق، چیئر پرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن، رکن قومی اسمبلی مخدوم خسرو بختیار اور سینئر افیسرز بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ڈوما کے چیئرمین کی پاکستان آمد پر وزیراعظم شاہد …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی روسی فیڈریشن کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے روسی فیڈریشن ڈوما کے چیئرمین وچے سلیف ولودین نے اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق، چیئر پرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن، رکن قومی اسمبلی مخدوم خسرو بختیار اور سینئر افیسرز بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ڈوما کے چیئرمین کی پاکستان آمد پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انہیں خوش آمدید کہا ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان روس کی فیڈریشن کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہ پاکستان تجارت اور توانائی کے شعبے سمیت تعاون کے تمام شعبوںمیں روس کے ساتھ ایک طویل مدتی اور کثیر جہتی شراکت داری چاہتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم کو مزید بڑھانے اور دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے مواقع موجود ہے۔








