پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جنرل اشفاق احمد سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ماڑی انرجیز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گوانگ ڈونگ (چین) کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 5 گولزسے شکست دے دی۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ماڑی انرجیز کے ڈائریکٹر ایڈمن بریگیڈیئر سلیم رضا، کرنل شاہد قیوم اور کرنل عتیق سمیت دیگر اہم …
ماڑی انرجیز کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ،گوانگ ڈونگ (چین) کی ٹیم کو 2-5گولز سے شکست دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جنرل اشفاق احمد سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ماڑی انرجیز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گوانگ ڈونگ (چین) کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 5 گولزسے شکست دے دی۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ماڑی انرجیز کے ڈائریکٹر ایڈمن بریگیڈیئر سلیم رضا، کرنل شاہد قیوم اور کرنل عتیق سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ میچ کا آغاز انتہائی دلچسپ رہا۔
ماڑی انرجیز کی جانب سے محمد محسن نے 10ویں منٹ میں فیلڈ گول کر کے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی۔ تیسرے کوارٹر میں ماڑی انرجیز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل گول داغے۔ 38ویں منٹ میں محمد ندیم نے فیلڈ گول کیا۔ 40ویں منٹ میں عمیر ستار نے پنلٹی کارنر پر گول کر کے سکور 0-3 کر دیا۔ 41ویں منٹ میں محمد ندیم خان نے پنلٹی کارنر کے ذریعے چوتھا گول کیا۔ 49ویں منٹ میں ماڑی انرجیز کے کپتان وسیم اکرم نے فیلڈ گول کے ذریعے اپنی ٹیم کا 5واں گول سکور کیا۔ گوانگ ڈونگ کی ٹیم نے بھی کم بیک کی کوشش کی اور 55ویں منٹ میں چاؤ جیمنگ نے پہلا فیلڈ گول اسکور کیا، جبکہ 59ویں منٹ میں من موژین جی نے دوسرا فیلڈ گول کر کے سکور 2-5 کر دیا تاہم ماڑی انرجیز کی برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی، اسطرح ماڑی انرجیز نے میچ میں 2-5گولز سے کامیابی حاصل کی۔








