روس کے ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف اور یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس اے ٹی پی الماتے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق اے ٹی پی الماتے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا چھٹا ایڈیشن قازقستان کے شہر الماتے کے الماتے ارینا میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار …
الماتے اوپن ٹینس مینز سنگلز ،کیرن خچانوف اور سٹیفانوس دوسرے رائونڈ میں داخل

مزید خبریں
آستانہ۔21اکتوبر (اے پی پی):روس کے ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف اور یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس اے ٹی پی الماتے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق اے ٹی پی الماتے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا چھٹا ایڈیشن قازقستان کے شہر الماتے کے الماتے ارینا میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
30 سالہ روسی ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں جاپان کے حریف کھلاڑی ری ساکاموٹو کوسٹریٹ سیٹس سے شکست دی اور دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں 30 سالہ روسی ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف نے جاپان کے حریف کھلاڑی ری ساکاموٹو کوسٹریٹ سیٹس 2-6اور 4-6سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ایک اور میچ میں یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس نے سخت مقابلے کے بعد امریکی حریف کھلاڑی الیگزینڈر کوواسیوچ کو 6-7(9-11)،6-3 اور 3-6 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔








