54ویں عالمی آرٹسٹک جمناسٹکس چیمپئن شپ میں جاپان نے مردوں کے ٹیم مقابلے میں مسلسل دوسری مرتبہ طلائی تمغہ جیت لیا جبکہ چین نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔شنہوا کے مطابق نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم میں جاری 54ویں عالمی آرٹسٹک جمناسٹکس چیمپئن شپ میں کھیلے گئے فائنل میں جاپان نے 251.928 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی، روس نے 250.329 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور چین نے 249.193 پوائنٹس کے …
ورلڈ جمناسٹکس چیمپئن شپ ، جاپان نے مردوں کا ٹیم ٹائٹل برقرار رکھا، چین نے برونز میڈل جیت لیا

مزید خبریں
روٹرڈیم۔21اکتوبر (اے پی پی):54ویں عالمی آرٹسٹک جمناسٹکس چیمپئن شپ میں جاپان نے مردوں کے ٹیم مقابلے میں مسلسل دوسری مرتبہ طلائی تمغہ جیت لیا جبکہ چین نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔شنہوا کے مطابق نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم میں جاری 54ویں عالمی آرٹسٹک جمناسٹکس چیمپئن شپ میں کھیلے گئے فائنل میں جاپان نے 251.928 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی، روس نے 250.329 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور چین نے 249.193 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
فائنل کی ٹاپ 3 ٹیموں نے لاس اینجلس 2028 اولمپک گیمز کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں ہر ٹیم 5 جمناسٹس بھیجنے کی اہل ہوگی ۔اولمپک چیمپئنز ڈائیکی ہاشی موٹو اور شنسوکے اوکا کی قیادت میں جاپانی ٹیم نے ورلڈ چیمپئن شپ کا اپنا 8 واں مردوں کا ٹیم ٹائٹل اپنے نام کیا ہے ۔آخری روٹیشن میں ہاشی موٹو نے ہائی بار پر 14.866 اور فوسوکے مائیڈا نے 14.333 پوائنٹس سکور کر کے جاپان کی فتح یقینی بنائی ،زخمی سٹار ژانگ بوہینگ کے بغیر میدان میں اترنے والی چینی ٹیم زو جنگ یوآن، لن سنگ یو، یانگ ہاؤ نان، تیان ہاؤ اور لی ہونگ یان پر مشتمل تھی ۔
زو نے پیرلل بارز پر 15.366 پوائنٹس سکور کر کے چین کو اس کیٹیگری میں 43.366 کے سب سے زیادہ سکور تک پہنچایا جبکہ لان شِنگ یونے رنگز کے مقابلے میں 14.733 پوائنٹس کا حصہ ڈالا 4 روٹیشنز کے بعد برطانیہ کی ٹیم پہلے نمبر پر تھی لیکن پیرلل بارز اور ہائی بار پر غلطیوں کی وجہ سے 247.395 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلی گئی ۔سوئٹزرلینڈ 246.497 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، امریکہ 245.161 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، ہالینڈ 241.294 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور کولمبیا 240.093 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہا ۔ مردوں اور خواتین کے آل راؤنڈ اور انفرادی مقابلوں کے فائنلز ہفتے کے اختتام تک جاری رہیں گے۔








