قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لئےپاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے اپنے مشن کو مزید تیز کر دیا

قومی کھیل ہاکی کے فروغ اور اسے نچلی سطح پر دوبارہ بلندیوں تک پہنچانے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)نے اپنے مشن کو مزید تیز کر دیا۔ فیڈریشن کی جانب سے آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے مختلف شہروں کے 200 مزید سکولوں میں طلبا و طالبات کے لئے ہاکی کٹس فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ نوجوان نسل کو قومی کھیل کی طرف راغب کیا جا سکے۔

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):قومی کھیل ہاکی کے فروغ اور اسے نچلی سطح پر دوبارہ بلندیوں تک پہنچانے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)نے اپنے مشن کو مزید تیز کر دیا۔ فیڈریشن کی جانب سے آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے مختلف شہروں کے 200 مزید سکولوں میں طلبا و طالبات کے لئے ہاکی کٹس فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ نوجوان نسل کو قومی کھیل کی طرف راغب کیا جا سکے۔

پی ایچ ایف ذرائع کے مطابق یہ اہم اقدام ملک کے چاروں صوبوں کے مختلف اضلاع تک پھیلا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں جن سکولوں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں خیرپور، سانگھڑ، لاہور، نارووال، فیصل آباد، بنوں، نوشہرہ اور ایبٹ آباد شامل ہیں، جس سے اس مہم کا دائرہ کار وسیع تر ہو گیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بنیادی مقصد سکول کی سطح پر ہاکی کے کھیلوں کو آسان بنانا، چھپے ہوئے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا اور مستقبل کے لئے پاکستان ہاکی کی ایک مضبوط بنیاد تیار کرنا ہے۔پی ایچ ایف کا عزم بالکل واضح ہے "ہاکی کو سکولوں تک لے کر جانا، نوجوان ٹیلنٹ کو بہترین مواقع فراہم کرنا اور گراس روٹ لیول سے پاکستان ہاکی کا شاندار مستقبل دوبارہ تعمیر کرنا ہے۔