پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل ہاکی کے فروغ اور اسے نچلی سطح پر مضبوط بنانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں آئندہ ہفتے ملک کے مختلف شہروں کے مزید 200 سکولوں میں طلبہ کو ہاکی کٹس فراہم کی جائیں گی، جس کا مقصد نوجوان نسل کو قومی کھیل کی جانب راغب کرنا اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق اس …
آئندہ ہفتے ملک کے مختلف شہروں کے مزید 200 سکولوں میں طلبہ کو ہاکی کٹس فراہم کی جائیں گی،پی ایچ ایف

مزید خبریں
لاہور۔21اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل ہاکی کے فروغ اور اسے نچلی سطح پر مضبوط بنانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں آئندہ ہفتے ملک کے مختلف شہروں کے مزید 200 سکولوں میں طلبہ کو ہاکی کٹس فراہم کی جائیں گی، جس کا مقصد نوجوان نسل کو قومی کھیل کی جانب راغب کرنا اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق اس اقدام کا دائرہ ملک کے چاروں صوبوں کے مختلف اضلاع تک پھیلایا گیا ہے۔
اس مہم کے تحت خیرپور، سانگھڑ، لاہور، نارووال، فیصل آباد، بنوں، نوشہرہ اور ایبٹ آباد سمیت مختلف شہروں کے سکولوں کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کا مقصد سکولوں کی سطح پر ہاکی کو فروغ دینا، نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے مواقع فراہم کرنا اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو تلاش کرکے مستقبل میں قومی ٹیم کے لیے باصلاحیت کھلاڑی تیار کرنا ہے۔
فیڈریشن کی جانب سے ہاکی کٹس کی فراہمی کو گراس روٹ لیول پر کھیل کی ترقی اور سکولوں میں ہاکی کی سرگرمیوں کو فعال بنانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق اس مہم کا بنیادی ہدف ہاکی کو سکولوں تک پہنچانا، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور نچلی سطح سے قومی کھیل کی مضبوط بنیاد رکھ کر پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کی راہ ہموار کرنا ہے۔








