پاکستان مینز کرکٹ ٹیم راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئی جہاں قومی ٹیم کل مکمل آرام کرے گی۔ بدھ کو ترجمان کے مطا بق پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلے گئے تین ملکی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی
پاکستان مینز کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

مزید خبریں
لاہور۔21اکتوبر (اے پی پی):پاکستان مینز کرکٹ ٹیم راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئی جہاں قومی ٹیم کل مکمل آرام کرے گی۔ بدھ کو ترجمان کے مطا بق پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلے گئے تین ملکی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی۔ قومی ٹیم نے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز جبکہ دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دی۔
تین ملکی سیریز کا تیسرا میچ جمعرات کو انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل میچ بروزاتوار 25 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔








