ستھرا پنجاب،ویسٹ کلیئرنس کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جا رہا ہے، شہریار عارف خان

وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں میں بھی بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے

لاہور۔21اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں میں بھی بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی خصوصی ہدایت پر مضافاتی علاقوں کو ماڈل ایریاز بنانے کے لیے صفائی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔مزید موثر صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے شاہراوں اور گلی محلوں میں بھی صفائی ستھرائی پر عملہ مامور ہے۔شادی پورہ، مومن پورہ، گل بہار ٹاون اور ہانڈو گجراں میں صفائی عملہ تعینات ہے۔سلطان محمود روڈ،دلشاد اسٹریٹ، کریم بازار اور محمود بوٹی میں کنٹینرز کلیئرنس کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔جی ٹی روڈ، بند روڈ اور بسی موڑ میں بھی مینوئل سویپنگ پر صفائی عملہ تعینات ہے۔

مناواں،جلو موڑ، فیصل بازار، گھرکی روڈ اور واہگہ گاوں میں ہیوی مشینری کے ذریعے ویسٹ کلیئرنس یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ ڈیال گاوں،جلو پارک،جلو گاوں،باٹاپور اور تیج گڑھ میں بھی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب لاہور کے100 سے زائد لوڈر رکشے دیہی یونین کونسلز میں صفائی پر مامور ہیں جبکہ تمام لوڈر رکشے بیٹ وائز ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن یقینی بنا رہے ہیں۔وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہی اولین ترجیح ہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔