اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) سپیکر کانفرنس میںشرکت کیلئے آئے ہوئے ایران اور ترکی کے اسپیکرز وپارلیمانی وفود پیر کو اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے جبکہ افغانستان اور چین کے وفود آج منگل کو اپنے وطن روانہ ہوں گے، روس کی پارلیمنٹ ڈوما کے اسپیکر اتوار کو ہی وطن واپس لوٹ گئے تھے۔ پیر کو ترکی کا وفد نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہوا …
سپیکر کانفرنس میںشرکت کیلئے آئے ہوئے ایران اور ترکی کے اسپیکرز وپارلیمانی وفود اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) سپیکر کانفرنس میںشرکت کیلئے آئے ہوئے ایران اور ترکی کے اسپیکرز وپارلیمانی وفود پیر کو اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے جبکہ افغانستان اور چین کے وفود آج منگل کو اپنے وطن روانہ ہوں گے، روس کی پارلیمنٹ ڈوما کے اسپیکر اتوار کو ہی وطن واپس لوٹ گئے تھے۔ پیر کو ترکی کا وفد نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہوا ایران کا وفد شام 5 بجے نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہوا ،افغانستان کا وفد آج منگل کو صبح10 بجر 45 منٹ پر بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے جبکہ چینی وفد رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہوگا۔پیر کو ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے مہمانوں کو الوداع کیا۔








