پاکستان مینز ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان لیگ سپنرز اور فاسٹ بولرز میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ایک اہم اقدام ہے، جس کے ذریعے پی سی بی نے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کی تلاش میں بہترین کام کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ایک اہم اقدام ہے،مائیک ہیسن

مزید خبریں
لاہور۔24اکتوبر (اے پی پی):پاکستان مینز ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان لیگ سپنرز اور فاسٹ بولرز میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ایک اہم اقدام ہے، جس کے ذریعے پی سی بی نے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کی تلاش میں بہترین کام کیا ہے۔
مائیک ہیسن کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان رہنے والے بابر اعظم اور فخر زمان نے نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کے تقاضوں سے آگاہ کیا اور ٹریننگ کے حوالے سے اہم رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹر بننے کے لیے صلاحیت کے ساتھ محنت اور لگن بھی ضروری ہے۔قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں شرکت کرنے والے فاسٹ بولر عبدالرحمان نے کہا کہ قومی ٹیم کے ساتھ قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کرنا خواب پورا ہونے جیسا ہے۔
لیگ سپنر محمد حسنین کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور فخر زمان سے ملاقات کے دوران انہیں ٹریننگ سے متعلق اہم باتیں سیکھنے کا موقع ملا، جو مستقبل میں ان کی کارکردگی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔








