ڈبلیو ٹی اے ننگبواوپن ٹینس،ٹاپ سیڈڈ ایلینا ریباکینا ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

قازقستان کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایلینا ریبا کینا چین کے شہر ننگبو میں جاری ننگبو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کو جاری رکھتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق قازقستان کی 27 سالہ ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایلینا ریبا کینانے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں پولینڈ کی حریف کھلاڑی …

بیجنگ ۔24اکتوبر (اے پی پی):قازقستان کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایلینا ریبا کینا چین کے شہر ننگبو میں جاری ننگبو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کو جاری رکھتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق قازقستان کی 27 سالہ ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایلینا ریبا کینانے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں پولینڈ کی حریف کھلاڑی کاتارزینا کاوا کو 1-2 سیٹس سے شکست دی۔

ڈبلیو ٹی اے ننگبو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ چین میں جاری ہے۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ ایٹ میچ میں قازقستان کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایلینا ریبا کینا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولینڈ کی حریف کھلاڑی کاتارزینا کاوا کو 1-2سیٹس سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ایلینا ریبا کینا کی فتح کا سکور 1-6، 6-3 اور 1-6 رہا۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈڈ ایلینا ریباکینا کا مقابلہ روس کی حریف کھلاڑی ڈیانا شنائیڈر سے ہوگا۔