اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ہمیں بلاضرورت اینٹی بائیوٹیک کے استعمال کو روکنا ہو گا تاکہ ہمارے جسم میں ان ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا نہ ہو۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے بلا ضرورت اینٹی بائیوٹیکس کا استعمال اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اینٹی بائیوٹیک مزاحمت کے حوالے سے اقدامات پر زور دیا۔ …
اینٹی بائیوٹیک کے بلاضرورت استعمال کو روکنا ہوگا، وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ہمیں بلاضرورت اینٹی بائیوٹیک کے استعمال کو روکنا ہو گا تاکہ ہمارے جسم میں ان ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا نہ ہو۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے بلا ضرورت اینٹی بائیوٹیکس کا استعمال اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اینٹی بائیوٹیک مزاحمت کے حوالے سے اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت نے اس حوالے سے تمام شراکت داروں کی مشاورت سے قومی ایکشن پلان برائے اینٹی بائیوٹیک مزاحمت تشکیل دیا ہے جس کے تحت صحت کے عملے کی تربیت اور آگاہی کا کام جاری ہے۔








