بیجنگ میں پاک چین افغان وزراءخارجہ ڈائیلاگ

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) پاکستان، چین اور افغانستان نے باہمی طور پر مفید تعاون کو وسعت دینے، اپنے تعلقات کو مزید بہتر بنانے، ”ایک پٹی ایک شاہراہ اقدام“ کے تحت مواصلاتی رابطے کو فروغ دینے اور کسی امتیاز کے بغیر ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف نبردآزماءہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سیاسی باہمی اعتماد و مفاہمت، ترقیاتی تعاون و رابطے، سکیورٹی تعاون اور …

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) پاکستان، چین اور افغانستان نے باہمی طور پر مفید تعاون کو وسعت دینے، اپنے تعلقات کو مزید بہتر بنانے، ”ایک پٹی ایک شاہراہ اقدام“ کے تحت مواصلاتی رابطے کو فروغ دینے اور کسی امتیاز کے بغیر ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف نبردآزماءہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سیاسی باہمی اعتماد و مفاہمت، ترقیاتی تعاون و رابطے، سکیورٹی تعاون اور انسداد دہشت گردی کے بارے میں سہ فریقی تعاون کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف، چینی وزیر خارجہ وانگ ژی، افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کے مابین پہلے پاک چین افغان وزرائے خارجہ ڈائیلاگ میں پایا گیا جو منگل کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق افغانستان اور پاکستان نے چین کو 19 ویں نیشنل کانگریس آف کمیونسٹ پارٹی کے کامیاب اختتام پر مبارکباد دی اور انسانیت کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ برادری کی تشکیل کے لئے چینی صدر شی جن پنگ کے تجویز کردہ اقدام کی مکمل حمایت کی۔ تینوں اطراف نے اس امر کا اعادہ کیاکہ افغانستان میں تشدد کے خاتمے کے لئے وسیع البنیاد اور ہمہ جہت امن و مفاہمتی عمل جو افغان قیادت، افغان عوام کا حامل اور مکمل علاقائی و بین الاقوامی تائید رکھتا ہو، موزوں ترین حل ہے۔

Leave a Reply