اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور تربیت یافتہ افرادی قوت تیار کرنا موجودہ حکومت آزاد کشمیر کی اولین ترجیح ہے، میرٹ کی بنیاد پر آزاد کشمیر کی مختلف جامعات میں طلباءو طالبات کو داخلے دینا اور جامعات میں میرٹ پر نوکریاں فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ اور اسی …
صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان کا کوٹلی یونیورسٹی میں سکالرشپ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور تربیت یافتہ افرادی قوت تیار کرنا موجودہ حکومت آزاد کشمیر کی اولین ترجیح ہے، میرٹ کی بنیاد پر آزاد کشمیر کی مختلف جامعات میں طلباءو طالبات کو داخلے دینا اور جامعات میں میرٹ پر نوکریاں فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ اور اسی طرح ہم اعلیٰ تعلیم کے میدان میں بہتر معیار قائم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے یہاں کوٹلی یونیورسٹی میں طلبہ کی سکالرشپ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر نے کہا کہ آئندہ چند سالوں میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میںطلبا و طالبات کے لیے معیاری اور اعلیٰ تعلیم کا حصول کے موقع میسر ہوں گے ۔ صدر نے کہا کہ یونیورسٹی آف پونچھ کا حویلی کیمپس فارورڈ کہوٹہ میں قائم کیا گیا ہے۔ اسی طرح پلندری میں میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا سب کیمپس اور عباسپور میں یونیورسٹی آف پونچھ کا سب کیمپس چند ماہ میں کام شروع کر دے گا۔








