وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف پاک افغان چین وزرائے خارجہ ڈائیلاگ میں شرکت کے بعد اسلام آباد کیلئے روانہ

بیجنگ۔ 26 دسمبر (اے پی پی)وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف پاک افغان چین وزرائے خارجہ ڈائیلاگ میں شرکت کے بعد منگل کو یہاں سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے۔ سہ فریقی ڈائیلاگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے بھی شرکت کی جو رواں سال جون میں نظام کے قیام کیلئے تینوں ممالک کے اتفاق کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا سہ …

بیجنگ۔ 26 دسمبر (اے پی پی)وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف پاک افغان چین وزرائے خارجہ ڈائیلاگ میں شرکت کے بعد منگل کو یہاں سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے۔ سہ فریقی ڈائیلاگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے بھی شرکت کی جو رواں سال جون میں نظام کے قیام کیلئے تینوں ممالک کے اتفاق کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا سہ فریقی ڈائیلاگ تھا۔ چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے وزیر خارجہ اور ان کے وفد کو ہوائی اڈے سے رخصت کیا۔

Leave a Reply