لاہور۔26 دسمبر(اے پی پی )سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ جیسے عدلیہ بحالی کا پرچم اٹھایا تھا ویسے ہی عدل کی بحالی کا پرچم بھی اٹھائیں گے، مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا پاکستان کی تعمیر و ترقی کا ایجنڈا ہے ۔ 2018ءمیں مخالفین کے تمام منصوبے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے اور مسلم لیگ (ن) تاریخی فتح حاصل کرے گی ۔ 2013ءکے انتخابات میں سستے انصاف کی …
سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کاسوشل میڈیا کنونشن سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔26 دسمبر(اے پی پی )سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ جیسے عدلیہ بحالی کا پرچم اٹھایا تھا ویسے ہی عدل کی بحالی کا پرچم بھی اٹھائیں گے، مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا پاکستان کی تعمیر و ترقی کا ایجنڈا ہے ۔ 2018ءمیں مخالفین کے تمام منصوبے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے اور مسلم لیگ (ن) تاریخی فتح حاصل کرے گی ۔ 2013ءکے انتخابات میں سستے انصاف کی فراہمی کو منشور کا حصہ بنایا ۔ 2018ءمیں بھی اپنے منشور میں حقیقی انصاف کا نقطہ شامل کر رہے ہیں ۔ ووٹ کی حرمت یقینی بنانے کیلئے اپنی جان لڑا دوں گا ۔ وہ منگل کے روز ماڈل ٹاﺅن میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نوازشریف، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ۔ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹےلی کمیونیکیشن انوشہ رحمان ۔ سینیٹر پرویز رشید سمیت لیگی رہنماﺅں نے بھی شرکت کی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ 2013ءکے انتخابات میں عوام سے وعدہ کیا تھاکہ لوڈشیڈنگ کو دفن کر دونگا وہ وعدہ پورا کر دیا ۔ عوام نے کئی سال تک لوڈشیڈنگ کا عذاب برداشت کیا ۔ ہماری حکومت نے بے حساب کارخانے لگا دیئے ہیں جس سے اب ملک میں بجلی وافر دستیاب ہے








