اٹھائیس دسمبر بروز جمعرات لاہور کے شہریوں کو باب پاکستان کی تعمیر نو کا تحفہ ملے گا، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی)وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 28 دسمبر بروز جمعرات لاہور کے شہریوں کو باب پاکستان کی تعمیر نو کا تحفہ ملے گا، وہ وزیراعلٰیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے 117 ایکڑ پر مشتمل باب پاکستان کی تعمیر نو کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور اس عظیم الشان منصوبے کو محض …

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی)وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 28 دسمبر بروز جمعرات لاہور کے شہریوں کو باب پاکستان کی تعمیر نو کا تحفہ ملے گا، وہ وزیراعلٰیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے 117 ایکڑ پر مشتمل باب پاکستان کی تعمیر نو کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور اس عظیم الشان منصوبے کو محض دو برس کے مختصر عرصے میں مکمل کر لیا جائے گا جس کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا ہے، یہ منصوبہ قیام پاکستان کے حوالے سے لاہور کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کے حسن کو چار چاند لگا دے گا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے رکن پنجاب اسمبلی یٰسین سوہل کی قیادت میں مسلم لیگ نون کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں باب پاکستان پراجیکٹ سے چونگی امرسدھو، والٹن اور دیگر علاقوں کے لاکھوں مکینوں کو تفریح اور کھیل کے مواقعے فراہم کرے گا وہاں تاریخ کا وہ قرض بھی ادا ہو گا جس کا خواب غلام حیدر وائیں مرحوم کے دور سے دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والٹن میں یہی وہ جگہ ہے جہاں ہندوستان سے آنے والے مسلمانوں کے قافلوں نے قیام کیا تھا. خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ باب پاکستان کے نئے ڈیزائن میں اس امر کو خاص طور پر ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے کہ وہاں اب تک ہونے والا تعمیراتی کام کا حصہ ہو تاکہ قوم کے یہاں خرچ ہونے والے ایک ایک روپے کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

Leave a Reply