پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی عملدرآمد مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی عملدرآمد مانیٹرنگ کمیٹی نے پرویز مشرف دور میں مدرسہ ریفارمز اور ملک کے تمام اضلاع میں پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کے لئے وزارت تعلیم کو دی گئی 3ارب 58کروڑ روپے کی رقم میں بد عنوانیوں پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو حکم دیا ہے کہ اس معاملے کا ایک ماہ کے اندر …

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی عملدرآمد مانیٹرنگ کمیٹی نے پرویز مشرف دور میں مدرسہ ریفارمز اور ملک کے تمام اضلاع میں پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کے لئے وزارت تعلیم کو دی گئی 3ارب 58کروڑ روپے کی رقم میں بد عنوانیوں پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو حکم دیا ہے کہ اس معاملے کا ایک ماہ کے اندر اندر خصوصی آڈٹ کیاجائے جبکہ 2004-05ءکے دوران وزارت تعلیم میں خلاف قواعد تعیناتیوں اور ترقیوں کے حوالے سے آڈٹ اعتراضات کاجائزہ لینے کے لئے ایک اور محکمانہ آڈٹ کمیٹی کے اجلاس میں سفارشات مرتب کرکے پی اے سی کو پیش کی جائیں۔ اجلاس بدھ کو کمیٹی کے کنوینر رانا افضال حسین کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان محمود خان اچکزئی ، میاں عبدالمنان سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلیٰ کے حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply